غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا

IQNA

غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا

17:35 - October 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1456623
بین الاقوامی گروپ:غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج منعقدہوئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اخبارک نٹ» کے مطابق ،مکہ مکرمہ ایک طرف میدان عرفات میں حجاج کرام مصروف عبادت ہیں تو دوسری طرف مکہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی ۔غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا اور چاندی جب کہ 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی، غلاف کعبہ کا سائز 657 مربع میٹر ہے جو کہ 47 حصوں پرمشتمل ہے، جس کا ہرحصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سنٹی میٹر چوڑا ہے، غلاف کعبہ کو 200 سے زائد ماہرین نے 8 ماہ میں تیار کیا جس کی مالیت 2 کروڑ سعودی ریال ہے۔  غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر جب کہ اس کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہے، رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10.78 میٹر، ملتزم کی جانب سے 12.25 میٹر، حجر اسود کی سمت سے 10.29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12.74 میٹر ہے۔ غلاف کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہے،غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کو مکہ المکرمہ کی  فیکٹری میں تیار کیا گیا۔

 اتارے جانے والے غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔

سب سے پہلے خانہ کعبہ کو یمن کے بادشاہ نے غلاف چڑھایا تھا۔

1456581

ٹیگس: کعبہ ، غلاف ، تبدیلی
نظرات بینندگان
captcha