مغرب نے سرد جنگ کے دور سے اسلام کے خلاف ایک سخت مہم چھڑ رکھی ہے: کینیڈین پروفیسر

IQNA

مغرب نے سرد جنگ کے دور سے اسلام کے خلاف ایک سخت مہم چھڑ رکھی ہے: کینیڈین پروفیسر

17:47 - October 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1456626
بین الاقوامی گروپ:کینیڈا کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار او ریونیورسٹی پروفیسر کا کہنا ہے کہ سرد جنگ کے دور سے مغربی ممالک نے اسلام کے خلاف سخت مہم چھیڑ رکھی ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا-ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک ایرانی نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کی لتھ برج یونیورسٹی کے پروفیسر انتھونی جیمز حال نے کہا کہ اسلام  سرد جنگ کے زمانے سے ہی مغربی مہم کا نشانہ رہا ہے اور القاعدہ و داعش جیسے دہشتگرد گروپ کو اسلام مسخ کرنے کیلئے وجود میں لایا گیاہے۔

9/11کا حوالے دیتے ہوئے  تجزیہ نگار نے کہا کہ اس حملے کے فوراً بعد مغربی میڈیا نے مسلمانوں پر انگلی اُٹھائی جبکہ اس حملے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر کینیڈین حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے جیمز حال نے کہا کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت میں غاصب صہیونی حکومت کو کینیڈین حکومت کی بھر پور حمایت حاصل تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ پر اپنی گرفت مضبوط کی ہوئی ہے اور ہالی ووڈ ساختہ ایگرو فلم کا مقصد عوام میں ایران کے خلاف منفی رائے قائم کرنا تھا۔

34851

ٹیگس: داعش ، اسلام ، مغرب
نظرات بینندگان
captcha