حج کی توہین پر بنگلہ دیشی وزیر کو فارغ کردیا گیا

IQNA

حج کی توہین پر بنگلہ دیشی وزیر کو فارغ کردیا گیا

18:08 - October 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1457111
بین الاقوامی گروپ: ٹیلی کام منسٹر ،عبدالطیف صدیق کو حج اور پیغمبر اسلام(ص) کی توہین پر کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلا ع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق مذکورہ وزیر کو وکلاء کے ایک گروپ کی شکایت اور اعتراض کے بعد توہین ثابت ہونے پر فارغ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے وکیل یونس علی اکنڈ نے کہا : ٹیکنالوجی اور انفارمیشن قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص کسی کے مذہبی جذبے کی توہین کرے تو اسے چودہ سال یا عمر قید کی سزاہوسکتی ہے اور اسے قانون پر عمل کرتے ہوئے ہم نے صدیق کے خلاف شکایت درج کی ہیں۔
ٹیلی کام اور انفامیشن وزیر نے گذشتہ ہفتے کو نیویارک میں ایک سیاسی ٹاک میں حج اور اسکے فلسفے اور اسی طرح پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں جسارت کی تھی۔
مذکورہ منسٹر  حکمران پارٹی سے تعلق رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں تھا۔

1456496

ٹیگس: بنگلہ ، دیش ، وزیر ، حج
نظرات بینندگان
captcha