مسلم لیڈروں اور روم کےاعلی حکام میں شدت پسندی کے خلاف نشست

IQNA

مسلم لیڈروں اور روم کےاعلی حکام میں شدت پسندی کے خلاف نشست

13:39 - October 18, 2014
خبر کا کوڈ: 1461231
بین الاقوامی گروپ: مسلمان لیڈروں اور سرکاری شخصیات کی نشست میں خدا اور دین کے نام پر دہشت گردی کو رد کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ANSAmed» کے مطابق اس نشست کا مقصد اسلام کو ایک سلامتی کے دین کے طور پر متعارف کرانا اور سکا تعلق دہشت گردی سے جدا کرانا ، داعش کی مذمت اور دہشت گردی اور دین اسلام میں فرق کو بیان کرانا ہے
اس نشت میں جامع مسجد روم کے ثقافتی مرکزکے سربراہ  اور روم کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسلام کی سلامتی کے پیغام پر تاکید کرتے ہوئے اس دین کے نام پر ہر قسم کے تشدد کو قابل مذمت قرار دیا ہے

اسپیکر بولدرینی نے کہا : اگرچہ داعش مغرب سمیت پوری دنیا کے لیے ایک خطرہ ہے لیکن اسلام کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہے اور اکثر قربانیوں کا شکار مسلمان ہے
روم پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس نشست جسمیں کئی اسلامی ممالک کے سفراء بھی شریک تھے کہا کہ اس دہشت گرد گروپ نے اسلام کو بدنام اور لاکھوں مسلمانوں کی زندگی کو اجیرن کررکھا ہے
اس نشست کے باہر بھی لوگ احتجاج کر کے داعش سے نفرت اور لاتعلقی کا اظھار کررہے تھے اور انکا مطالبہ تھا کہ اٹلی کے مسلمانوں کو داعش کے ہمدرد کے طور پر نہ دیکھاجائے.

1461126

ٹیگس: داعش ، روم ، نشست
نظرات بینندگان
captcha