آیت اللہ نمرکی سزاکےفیصلےنےسعودی عدالتی نظام پرسوال اٹھادیاہے

IQNA

آیت اللہ نمرکی سزاکےفیصلےنےسعودی عدالتی نظام پرسوال اٹھادیاہے

21:40 - October 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1461859
بین الاقوامی گروپ:عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھے بغیر پھانسی کی سزا عدالتی قتل ہے۔

ایکنا نیوز- ریڈیو تہران کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر شمیم اختر نے کہا کہ سعودی عرب کی مطلق العنان حکومت نے اس ملک کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو موت کی سزا کا حکم سنا کر ثابت کردیا کہ یہ ملک اسلامی نہیں ہے، اس لئے کہ ایک اسلامی ملک میں ایک با کردار باصلاحیت اور معروف عالم دین کو موت کی سزا نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر دبایا نہیں جاسکتا اور اس قسم کی سزائیں عوام کو ان کے نصب العین سے دور نہیں کرسکتیں۔ پروفیسر شمیم اختر نے آل سعود کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو اسلام کا قلعہ کہنے والا سعودی عرب عالمی استکبار کی سازشوں کا شکار ہے  اور علاقے اور عالمی سطح پر امریکی اور صہیونی پالیسیوں کا رکھوالا بن گیا ہے۔

59990

ٹیگس: سعودی ، نمر ، سزا
نظرات بینندگان
captcha