ایکنا نیوز- شعبہ مغربی ایشیاء- قربان علی نے مہدی خطیب سے ملاقات میں کہا کہ علامہ حلی کی کتاب «دعا»
ترجمے کے بعد پروف ریڈینگ کے مرحلے میں ہے اور جلد اس کتاب کو شائع کیا جائےگا
قربان علی کے مطابق سندھی قوم اس طرح کی کتابوں کو بہت پسند کرتی ہے اور اسی وجہ سے اس کتاب کو ترجمہ کیا جارہا ہے
مہدی خطیب نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس کتاب کی چھپائی میں معاونت کے لیے تیار ہیں
مہدی خطیب نے عاشورا کے بارے میں سندھ صوبے کے آداب و رسوم کے حوالے سے ایک علمی اور تحقیقی کتاب لکھنے کی تجویز پیش کی، جسپر قربان جو مصنف ہونے کے علاوہ ایک ڈاکٹر بھی ہے انہوں نے آمادگی کا اظھار کیا
ڈائریکٹر خانه فرهنگ ایران کراچی نے ملاقات میں قربان علی کو امام خمینی(ره) کی کتاب «چهل حدیث» اور تحریک آزادی میں ملسمانوں کے کردار پر تحریر شدہ کتاب بھی تحفے میں پیش کیا
قابل ذکر ہے کہ سندھی ایک تاریخی زبان ہے اور پاک و ہند میں کروڑوں لوگ سندھی زبان بولتے اورسمجھتے ہیں۔