داعش کے ہاتھوں تکریت میں دو مزید مقدس مزارات تباہ

IQNA

داعش کے ہاتھوں تکریت میں دو مزید مقدس مزارات تباہ

11:43 - October 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1463485
بین الاقوامی گروپ : تکریت کے جنوب میں واقع در مزارات گذشتہ روز تباہ کیے گئے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق تکریت میں واقع دو مزارات «قبة شعیب» اور «سید یحیی» جو «الدور»میں واقع ہیں تباہ کیے گئے ہیں
زرائع کے مطابق داعش گروپ نے  عصر عباسی دور سے قائم مزارات  کو بارودی مواد سے مکمل تباہ کردیا ہے
اس سے پہلے داعش دہشت گردوں کی جانب سے مسجد امام محمد الدری جو امام موسی کاظم (علیه السلام) کی نسل سے ہے اور سید صالح النعیمی کے مزارجو «الدور» کے جنوب مشرق میں واقع ہے ، بھی  تباہ کیا جا چکا ہے
قابل ذکر ہے کہ تباہ ہونے والے دیگر مزارات میں حضرت یونس، حضرت شیث، حضرت جرجیس اور حضرت دانیال(علیهم السلام) پیغمبرکا مزار شامل ہے۔

1463199

ٹیگس: داعش ، مزار ، تباہ
نظرات بینندگان
captcha