نیویارک پولیس کی متعصبانہ اقدامات سے مسلمان ناخوش

IQNA

نیویارک پولیس کی متعصبانہ اقدامات سے مسلمان ناخوش

11:53 - October 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1463498
بین الاقوامی گروپ: نیویارک پولیس کے ہاتھوں ایک مسلمان کی بے عزتی کی ویڈیو کلپ جاری ہونے کے بعد عوام کا شدید اظھار غم اور غصہ

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «CAIR»،کے مطابق مذکورہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسطرح ایک پولیس افیسر ایک مسلمان شخص کو سڑک پر دیکھتے ہی سخت انداز میں مجروموں کی طرح اس سے انویسٹیگیشن شروع کرتا ہے
جبکہ اس کے قریب ہی دو امریکن باشندے آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں لیکن پولیس افیسر انہیں دیکھتا بھی نہیں
یہ کلیپ  «رئیل اسٹوری» کے نام سے یوٹیوب پر لوڈ کیا گیا ہے
« رئیل اسٹوری » کے نام سے ایک طلباء گروپ کام کر رہا ہے جو مختلف دلچسپ ویڈیو بناتا ہے اور اس وقت یہ گروپ " لباس اور ثقافت " کے موضوع پر فلم بنا رہا ہے اور اسی دوران یہ واقعہ انہیں دیکھنے کو ملتا ہے
اس گروپ کے مطابق ہر روز بہت سے لوگ رنگ ونسل اور قومیت کی بناء پر نشانہ بنتا ہے انکی تذلیل کی جاتی ہے اور مجرموں کی طرح ان سے رویہ رکھا جاتا ہے ۔
اس ویڈیو کلپ کے اپ لوڈ ہونے کے بعد امریکن اسلامی کونسل نے ایک بیان میں اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئےنیویارک پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

1463192

نظرات بینندگان
captcha