لبنانی سنی مفتی: تکفیری اسلام کے نام پر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں

IQNA

لبنانی سنی مفتی: تکفیری اسلام کے نام پر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں

14:28 - October 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1464087
بین الاقوامی گروپ: لبنانی مفتی نے اسلامی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ تکفیری گروپوں نے اسلام کے نام پر اپنے مفادات کا گیم شروع کررکھا ہے

ایکنا نیوز- تقریب مذاہب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لبنانی سنی مفتی شیخ  عبداللطیف دریان نے اسلامی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تکفیری گروپ کی سرگرمیوں اور عالم اسلام میں اختلافات کی وجہ سے اسلام بدنام ہورہا ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے سب کو نقصان پہنچ رہا ہے
انہوں نے کہا : اسلامی ممالک میں دین اور مذہب کے نام پر فرقہ وارانہ مسائل صرف اور صرف عالمی تسلط اور لالچ کی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں
شیخ دریان نےتکفیری گروپ سے پوچھا ہے کہ انسانوں کے  قتل وغارت کے بعد تم لوگ کس منہ سے خدا کے حضور پیش ہوجاوگے ؟ تم لوگ دین کے نام پر مفادات کی جنگ لڑ رہے ہو اور ان لوگوں کے آلہ کار ہو جو دنیا اور آخرت میں تمھارے اعمال کے ذمہ دار نہ ہوں گے
انہوں نے لبنانی عوام سے کہا کہ اتحاد کی راہ میں کوشش کریں اور حکومت اور قانون ساز اداروں کی مدد میں حصہ لیں ۔

1463621

ٹیگس: لبنان ، مفتی ، تکفیری
نظرات بینندگان
captcha