فرانسسیی سیاست دان کا قبول اسلام

IQNA

فرانسسیی سیاست دان کا قبول اسلام

14:24 - October 27, 2014
خبر کا کوڈ: 1464535
بین الاقوامی گروپ: دائیں بازو کے سیاست دان نے ویڈیو پیغام میں قبول اسلام کے اعلان کے ساتھ قرآن مجید کی تعریف کی اور اپنی پارٹی سے اسلام قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز-  روزنامه «ٹیلگراف»کے مطابق فرانس نیشنل فرنٹ سے تعلق رکھنے والےسیاست دان  «مکسانس بوته» نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ پارٹی اسلام دشمنی کے حوالے سے معروف ہے
مکسانس جو اس پارٹی کا سنئیر ممبر ہے، قبول اسلام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کو بدنام کیا گیا ہے اور اسلام حقیقیت میں اس سے مختلف ہے جس طرح سے پیش کیا جارہا ہے۔
مذکورہ بائیس سالہ جوان سیاست دان کے اسلام لانے کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب انہوں نے ایک ویڈیو پیغام پارٹی کو بھیجوایا اور قرآن کی تعریف کرتے ہوئے پارٹی ممبران سے اسلام لانے کی درخواست کی ہے
ویڈیو پیغام سے کافی ممبران کو شاک پہنچا اور کئی ممبروں نے اس کی پارٹی ممبر شپ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
فرانس میں چھ ملین آبادی کے ساتھ یورپی ممالک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی موجود ہے
نیشنل فرنٹ پارٹی  مارین لوپن کی سربراہی میں اسلام مخالفت میں پیش پیش ہے اور حلال غذاء ، اسکارف پہننے اور مساجد میں نماز گذاروں کی توہین کے واقعات اس پارٹی کے سیاہ کارنامے قرار دیے جاسکتے ہیں ۔

1464179

ٹیگس: سیاست ، دان ، فرانس ، اسلام
نظرات بینندگان
captcha