ایکنا نیوز- «شفا» نیوز چینل کے مطابق بریل خط کے ساتھ لکھا قرآن مجید امارات کی فلاحی فاونڈیشن کے تعاون سے جنین شہر میں بصارت سے محروم ادارے کے سربراہ سید مصطفی الجوهری کو پیش کیا گیا
بیت اولا علاقے کے ادارے «الرحمة» کے سربراہ سید صالح عقل کا کہنا ہے : بصارت سے محروم افراد کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بریل خط کے ساتھ قرآن مجید کا نسخہ فراہم کیاگیا ہے ، اس سے ان افراد کو قرآن سیکھنے میں بہت مدد ملے گی
مغربی کنارے کے فلاحی ادارے کے سربراہ ابراهیم الراشد نے کہا ہے کہ امارات کے ایک ادارے کی مدد سے اب تک یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں بہت سے بصارت سے محروم افراد کو قرآن مجید کا مذکورہ نسخہ دیا جا چکا ہے
انہوں نے کہا : ایک ہزار اسپشل افراد کو قرآن مجید دینے کا پروگرام ہے اور اب تک تین سو افراد کو قرآن مجید دیا گیا ہے
الراشد نے کہا : بریل خط کے ساتھ قرآن تقسیم کرنے کا مقصد بصارت سے محروم فلسطینی جوانوں کو قرآن سکیھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔