خلیل حمدان: قیام امام حسین(ع) سب کے لیے ایک اوپن اسکول ہے

IQNA

خلیل حمدان: قیام امام حسین(ع) سب کے لیے ایک اوپن اسکول ہے

9:35 - October 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1465728
بین الاقوامی گروپ: لبنان کی تحریک «أمل» کی اعلی کونسل کے ممبر نے قیام امام حسین(ع) کو ایک درسگاہ قرار دیتے ہوئے وحدت اور شدت پسندی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «لیبانون فایلز» کے مطابق خلیل حمدان نے جنوبی لبنان کے علاقے زوطر میں مجلس عزا سے خطاب میں کہا کہ قیام امام حسین(ع) سب کے لیے ایک اوپن اسکول ہے اور اس درسگاہ سے درست اہداف اور مقصد کے حصول کے لیے درس لینا چاہیے اور موجودہ مشکل حالات میں اس سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔
خلیل حمدان نے کہا : امت میں اختلافات ایک بڑا خطرہ ہے اور ان حالات سے فائدہ اٹھا کر صھیونی رژیم اپنے مفادات کے حصول کے لیے کوششوں میں مصروف ہے
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کے وسائل فتنوں کی زد میں ہیں اور اسطرح کی حالات میں مقاومت سے اسلحہ رکھنے کا مطالبہ حماقت آمیز ہے اور مقاومت کی کمزوری کے حامی دشمن کا کردار ادا کررہا ہے۔

1465304

ٹیگس: خلیل ، عاشور ، امت
نظرات بینندگان
captcha