ایکنا نیوز- ہمبرگ اسلامی مرکز کے مطابق ایام محرم کی مناسبت سے منعقدہ مجالس میں ہر رات بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت شرکت کررہے ہیں
محرم کی مجالس چھ نومبر تک جاری رہیں گی اور ہر رات ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک حجّتالاسلاموالمسلمین حیدری کاشانی، مجلس جبکہ احمد نیکبختیان نوحہ پڑھیں گے
نماز مغرب و عشاء باجماعت کے علاوہ مختلف دعائیں ، عزاداری اور نذر ونیاز کا سلسلہ بھی پروگرام میں شامل ہے
رپورٹ کے مطابق ہر رات مجلس کے بعد جوانوں کے لیے مخلتف ثقافتی اور تربیتی پروگرام کا اہتمام بھی کیاگیا ہے
اسی طرح ہر رات مجلس سے پہلے چھ سے ساڑھے چھ بجے شرعی سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔