ایکنا نیوز- ترکی نیوز ایجسنی TRT کے مطابق اس نمائش کا مقصد اسلام کو درست شکل میں پیش کرنا اوریورپ میں اسلام مخالف تبلیغات کی حقیقت کو واضح کرنا ہے
اس نمایشگاہ میں اسلامی اقتصای حیثیت،اسلام مخالف تبلیغات کو واضح کرنا،اسلامی طرز زندگی ، آرٹ و ثقافتی پہلووں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے
قابل ذکر ہے کہ اس نمایشگاہ میں ۲۰۰ کے لگ بھگ ادارے شریک ہیں
تیسری اسلامی نمایش میں ٹریول ایجنسیز،اسلامی تعلیمی ادارے، حلال فوڈ ، اسلامی لباس، زیورات اور کتابیں شامل ہیں ۔
نمائش میں «اسلام ،صلح کا دین» کتاب کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے
منتظمین کے مطابق نمایشگاہ کا مقصد یورپ میں اسلام مخالف پروپیگنڈوں کو دور کرنا، اسلام کو امن ومحبت کے دین کے طور پر پیش کرنا ، گفتگو اور اجتماعی خیر خواہی کے جذبات کو فروغ دینا ہے.