واشنگٹن کلیسا میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ کا اہتمام

IQNA

واشنگٹن کلیسا میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ کا اہتمام

12:36 - November 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1473294
بین الاقوامی گروپ: واشنگٹن کے مرکزی کلیسا میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ منعقد کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا اور مختلف مذاہب کے علماء کو دعوت کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے

ایکنا نیوز- روز نامہ «Washington Post» کے مطابق گذشتہ روز مرکزی کلیسا میں پہلی بارآذان کی آواز گونجی اور جنوبی افریقہ کے واشنگٹن میں سفیر ابراھیم رسول کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی
انہوں نے جمعے کے خطبے میں مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر مکاتیب کے پیروکاروں کو وحدت پر عمل کرنے اور شدت پسندی سے دوری پر دعوت دی
نماز جمعہ کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا کیونکہ اس پروگرام کے اعلان کے بعد مشکلات پیش آنے کی توقع ظاہر کی جارہی تھی
اس کے باوجود پروگرام کے درمیان میں ایک خاتون نے اٹھ کر بلند آواز میں اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عیسائی تعلیمات پر وجود میں آیا ہے ،خدارا کلیسا کو تو معاف رکھو!
جمعے کے پروگرام سے مختلف عیسائی اور مسلمان سکالروں نے بھی خطاب کیا اور اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے شدت پسندی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا
پروگرام مرکزی کلیسا اور امریکہ میں قائم اسلامی مراکز ۔ اسلامی تعلقات کونسل آف امریکہ ، جمعیت اسلامی،اور مسلم جنرل کونسل کے تعاون سے بنایا گیا تھا۔

1473083

ٹیگس: نماز ، جمعہ ، کلیسا
نظرات بینندگان
captcha