ایکنا نیوز- شعبہ وسطی ایشیاء- آرمینیا میں ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر اور مرکزی کلیسا کے نمائندوں، اسقف هواکیم مانوکیان، ا ور اسقف ناتان هوانیسیان کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی
حوزہ علمیہ کی بیرونی شعبوں میں تعاون اور گفتگو کے سلسلے میں مجید مشکی اور کلیسا نمائندوں میں قم کے حوزہ علمیہ اور اچمیادزین کلیسا میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور طے ہوا کہ « صلح و دوستی میں مذاہب اور علاقائی سالمیت میں مذہبی لیڈروں کا کردار» کے عنوان سے ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے۔
مجید مشکی نے اس ملاقات پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ کلیسا نمایندوں کے ساتھ طے پایا ہے کہ اگلے سال کے اوائل میں مذکورہ اجلاس منعقد کیا جائے اور امید کی جاتی ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے آرمینیا اور ایران کے علمی اور مذہبی اداروں کے تعلقات میں اضافہ ہوگا
اس نشست میں دیگر مذکورہ موضوع کے علاوہ علاقائی صورتحال، داعش کے مظالم اور وحشیانہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دین کے نام پر ان انسانیت سوز کاروائیوں کی دونوں طرف سے سخت مذمت کی گئی۔