یوم درگذر و بخشش؛ آیسسکو کی عفو وبخشش کی ثقافت اور دیگر مذاہب کے احترام پرتاکید

IQNA

یوم درگذر و بخشش؛ آیسسکو کی عفو وبخشش کی ثقافت اور دیگر مذاہب کے احترام پرتاکید

20:23 - November 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1474375
بین الاقوامی گروپ: تعلیم،ثقافت اور اسلامی علوم کی تنظیم (آیسسکو) نے یوم مروت و درگذر کے حوالے سے بیان میں دیگر مذاہب اور ثقافت کے احترام و محبت کو ضروری قرار دیا ہے

ایکنا نیوز- آیسسکو کی اسلامی ثقافتی تنظیم نے ایک اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ دنیا میں جاری شدت پسندی اور قومی جھگڑوں کا ایک اہم سبب دیگر مذاہب اور ثقافتوں کا احترام نہ کرنا ہے ۔
اس تنظیم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب ، ثقافت اور قوموں کا احترام کرتا ہے اور خدا کے فرمان کے مطابق ،آیت 22 سوره روم «وَمِنْ آیَاتِهِ خَلْقُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافُ أَلْسِنَتِکُمْ وَأَلْوَانِکُمْ إِنَّ فِی ذَلِکَ لآیَاتٍ لِّلْعَالِمِینَ:
ترجمہ: اور زمین و آسمان  کی خلقت اور تمھاری زبان اور رنگوں میں فرق وغیرہ خدا کی  نشانیوں میں سے ہیں اور ان سب میں اہل فکر کے لیے نشانیاں موجود ہیں۔
علمی ثقافتی تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ : دنیا اس وقت سخت بحران اور مشکلات سے دوچار ہے اور ان حالات میں ہم آہنگی، احترام،مروت،درگذر اور عدل وانصاف کی اشد ضرورت ہے اور ہر قسم کی قوم پرستی،اختلافات، نفرت کی سیاست ،شدت پسندی اور دہشت گردی سے مقابلہ مرنا ہوگا۔

آیسسکوکے اعلامیے میں آیا ہے : تمام کوششیں  اقدار کی مضبوطی،ہم آہنگی کی فضاء پیدا کرنے کے لیے  اس تنظیم کے ممبر ممالک میں ثقافتی اور تربیتی پروگراموں کے زریعے سے ضروری ہے اور دوسری طرف ممبر ممالک کو ان ممالک سے تمدن اور ثقافتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی فضاء پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

1473853

نظرات بینندگان
captcha