ایکنا نیوز- روزنامہ «Guardian» کے مطابق هافینگٹون پوسٹ اورنیو اسٹیٹس مین کے را ئٹر مھدی حسن نے کہا ہے کہ میڈیا نے ثابت کیا ہے کہ اکیلے اسلام کے مخالف گفتگو کو تبدیل کرنے سے قاصر ہے
مہدی حسن نے میڈیا رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں سے مقابلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ اسلام مخالف میڈیا کے اشتہارت کا بائیکاٹ کیا جائے اور اس طرح کی تبلیغات کو روکنے کے لیے سخت قانون بنایا جائے۔
مسلمان صحافی کا کہنا ہے : جب تک ان کا بایکاٹ نہیں کیا جاتا اور انکو سزا نہیں دی جاتی ،انکا رویہ تبدیل کرنا مشکل ہے اور یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام دینی اقلیتوں کے ساتھ یہی سلوک ہو رہا ہے
مھدی حسن کے مطابق اکثر انگلش اخبارات کی کہانیوں اور رپورٹوں کا مقصد اسلام مخالف جذبات کو ابھارنا ہے
آخری کچھ سالوں میں اسلام مخالف مہم،میڈیا وار اور غلط تبلیغات کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا،زبانی اور فیزیکل حملوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔