حلب میں فوج کی پیش قدمی، ہزاروں دہشتگرد فرار

IQNA

حلب میں فوج کی پیش قدمی، ہزاروں دہشتگرد فرار

9:20 - November 20, 2014
خبر کا کوڈ: 1475341
بین الاقوامی گروپ: شامی فوجیوں کی پیش قدمی کے بعد، فری سیرین آرمی نامی گروہ کے ہزاروں دہشتگرد، شام سے ترکی کی سرحدوں کی طرف فرار ہوگئے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق شام کے شمالی صوبے حلب میں شامی فوجیوں کی پیش قدمی کے بعد، فری سیرین آرمی نامی گروہ کے ہزاروں دہشتگرد، شام سے ترکی کی سرحدوں کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔ ترکی کے اخبار حریت کی رپورٹ کے مطابق شام کے اسٹریٹیجک شہر حلب میں شامی فوجیوں کی وسیع پیمانے پر کاروائیوں اور دہشتگردوں کی ناکامی اور اسی طرح شامی فوجیوں کی کامیابی نیز شامی فوجیوں کی جاری پیش قدمی کے بعد، فری سیرین آرمی نامی گروہ کے تقریبا چودہ ہزار دہشتگرد عناصر، ترکی کی سرحدوں کی طرف فرار ہوگئے۔ دریں اثنا ترکی کے ایک اہم ذریعے نے، نام کو خفیہ رکھے جانے کی خواہش کے اظہار کے ساتھ بتایا ہے کہ فریق سیرین آرمی کا ایک سینیئر کمانڈر جمال معروف، شام سے ترکی فرار ہوگیا ہے۔ اس سے قبل شامی فوج نے احرار الشام نامی گروہ پر غلبہ پاتے ہوئے، حلب میں باب الہوی نامی گذرگاہ کو، دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

61331

ٹیگس: شام ، فرار ، حلب
نظرات بینندگان
captcha