اسپین نے فلسطین کو رسمی طور پر قبول کرلیا

IQNA

اسپین نے فلسطین کو رسمی طور پر قبول کرلیا

12:34 - November 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1475516
بین الاقوامی گروپ:اسپین کے پارلیمنٹ میں کثرت رائے کے ساتھ فلسطین کو قبول کیا گیا

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق ایک قرار داد میں متفقہ طور پر اسپین کے وزیر اعظم ماریانوراخوی سے مطالبہ کیا گیا کہ یورپی اتحاد کے ساتھ ہم آہنگی کرکے  فسلطین کو ایک خودمختار اور ڈیمو کریٹک ملک کی حیثیت سے قبول کرنے کا اعلان کیا جائے۔
اگرچہ اس قرار داد پر عمل واجب نہیں لیکن پارلیمنٹ کے ۳۱۹ ممبروں نے اس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں صرف دو ووٹ ڈالا گیا
اسپین سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی.
انگلینڈ اور آئر لینڈ میں بھی اسی قسم کی قرار داد پاس ہوچکی ہے
سوئیڈن نے عملی قدم اٹھایا اور ۳۰ اکتوبر کو رسمی طور پر فلسطین کو قبول کرنے کا اعلان کیا جس پر امریکہ اور اسرائیل نے کافی ناراضگی کا اظھار کیا ہے
سویڈن کے وزیر خارجہ مارگوت وال‌استورم نے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو حق نہیں کہ ہماری پالیسی کا فیصلہ کرے
فرانس کے پارلیمنٹ میں ۲۸نومبر کو اس حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی۔

1474919

نظرات بینندگان
captcha