یورپی اتحاد کا اسرائیل بائیکاٹ پر تاکید

IQNA

یورپی اتحاد کا اسرائیل بائیکاٹ پر تاکید

21:22 - November 21, 2014
خبر کا کوڈ: 1475573
بین الاقوامی گروپ: یورپی وزرائے خارجہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی مذمت اور اسرائیل کو روکنے کا مطالبہ

ایکنا نیوز- صھیونی اخبار یدیعوت آحارانوت کے مطابق بروکسل میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے امن کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے
اس اجلاس میں تاکید کی گئی کہ ایسے اقدامات سے اسرائیل کو روکا جائے کیونکہ اس سے مذاکرات کو دھچکا لگ سکتا ہے
اجلاس میں یہودی آباد کاری کی مکمل مخالفت پر تاکید کے ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ یورپی اتحاد تمام ایسے غیر قانونی اقدامات کو رد کرتا ہے
اس اجلاس میں دونوں طرف کو سخت اقدامات سے دور رہنے اور ہم آہنگی کی فضاء پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے

اس اجلاس میں مقبوضہ علاقوں کی تیارکردہ مصنوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تاکید کی گئی کہ مسلسل خلاف ورزیوں پر یورپی اتحاد بائیکاٹ کے فیصلے پر عمل کرسکتا ہے۔

1474822

نظرات بینندگان
captcha