تہران میں كتابوں كی عالمی نمائش میں قرآن مجيد ۶۰ فيصد رعايت كے ساتھ دستياب ہے

IQNA

تہران میں كتابوں كی عالمی نمائش میں قرآن مجيد ۶۰ فيصد رعايت كے ساتھ دستياب ہے

11:58 - May 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1650897
ادبی گروپ: تہران میں كتابوں كی ۲۱ ویں بين الاقوامی نمائش میں '' افق فردا '' پبلشرز كی طرف سے قرآن مجيد ۶۰ فی صد رعايت كے ساتھ دستياب ہے جس كی طباعت بہت عمدہ ہے۔
''افق فردا'' كے شعبہ نشرو اشاعت كے انچارج '' مہدی ميرابو طالبی '' نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ قرآن مجيد رنگين اور مرحوم الہی قمشھ ای كے ترجمہ كے ساتھ ہے۔ اور اس قرآن مجيد كو لوگوں نے بہت پسند كيا ہے۔ انھوں نے دينی كتابوں كی طرف سے لوگوں كے رجحان كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس سال نمائش میں قرآن مجيد اوردعاؤں كی كتابوں كی بہت زيادہ فروخت ہوئی ہے۔ انھوں نے مصلی تہران میں كتابوں كی بين الاقوامی نمائش پر اظہاراطمينان كرتے ہوئے كہا كہ اس سال نمائش میں مشكلات بہت كم تھیں۔
249362

نظرات بینندگان
captcha