ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ممبئی كے مسلمان ، مذہبی علماء ، اسلامی مدارس كے طلباء اور منتظمين اسی طرح شہر كے ديگر دينی ادارے امريكا اور صیہونيوں كے خلاف بڑے پيمانے پر مظاہرہ كریں گے ۔
رپورٹ كے مطابق ، مظاہرين نماز جمعہ كی ادائيگی كے فورا بعد شہر كے بڑے چوك میں جمع ہو كر اسلام فوبيا اور عالمی سامراج كی جانب سے مسلمانوں اوردين اسلام كو مسلسل نشانہ بنانے كے خلاف احتجاج اور نعرہ بازی كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ امريكی فوج نے حال ہی میں اپنے فوجيوں كے لیے اسلام مخالف تربيتی كورس كا اہتمام كيا تھا جس میں اسلام كو امريكہ كے سب سے بڑے دشمن كے طورپر پيش كيا گيا ہے ۔
1010503