الجزائر کے صوبہ «بومرداس» میں ہفتہ قرآن

IQNA

الجزائر کے صوبہ «بومرداس» میں ہفتہ قرآن

5:22 - September 14, 2025
خبر کا کوڈ: 3519152
ایکنا: الجزائر میں قومی قرآن ہفتہ کی 27ویں سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز، radioalgerie.dz نے رپورٹ کیا ہے کہ الجزائر کی وزارت امور دینی و اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی قرآن ہفتہ کے 27ویں ایڈیشن کی سرگرمیاں پیر 15 ستمبر (24 شهریور) سے صوبہ بومرداس میں شروع ہو رہی ہیں۔

یہ قرآنی تقریب الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرپرستی میں اور میلادالنبیؐ کی خوشی کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے، جس کا عنوان ہے: "ہمارے مساجد کے منبروں سے، ہمارے وطن کی ہمبستگی جڑ پکڑتی ہے۔"

اس ہفتہ کے پروگراموں میں چھ مختلف شعبوں میں قومی قرآن مسابقہ اور ایک قومی علمی اجلاس شامل ہے، جس کا موضوع ہے:

"قرآنی اقدار کی روشنی میں سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی"۔ یہ اجلاس زاویہ جات (روایتی مکتب خانہ جاتِ قرآن)، اساتذہ اور ملک بھر کے ائمہ کی شرکت سے منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ مسابقے کے صوبائی مراحل (قرآنی قراءت کے علاوہ دیگر تمام شعبہ جات میں) 1 جولائی تا 7 اگست 2025 (10 تیر تا 16 مرداد) منعقد ہو چکے ہیں۔/

 

4304632

ٹیگس: الجزائر ، ہفتہ ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha