ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ان كورسز كا آغاز انجمن جامعہ اسلامی اور اسلامی تعليمی بورڈ كی كوششوں سے ١۳ مئی كو دہلی میں كيا گيا ہے جو ١۰ روز يعنی ۲۳ مئی تك جاری رہے گا۔
كورسز كے چيف آرگنائزر "شكيل احمد" نے واضح كيا ہے كہ مذكورہ تعليمی كلاسیں اسلامی مدارس اور يونيورسٹيوں كے ممتاز اساتيد كے توسط سے قرآن كی روانخوانی ، اخلاق ، اسلامی احكام ، اصول عقائد كے مختلف شعبوں میں منعقد كی جارہی ہیں ۔
انہوں مزيد كہا : سكول كے بچوں اور بچيوں كے لیے منعقدہ ان تعليمی كورسز كا ہدف گرميوں كی چھوٹيوں سےبطور احسن استفادہ كرنا ہے ۔
1010556