ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، اس معاہدے كی بنياد پر فريقين كی جانب سے معلومات اور تجربوں كے باہمی تبادلے ، غير ملكی مخاطبين كے لیے تعليمی نصاب كی آمادگی اور اشاعت ، اسلامی معارف اور انسانی علوم كے حوالے سے مشتركہ خصوصی نشستوں ، وركشاپوں اور كانفرنسوں كا اہتمام ، معكوس ترجمےكی حمايت كے لیے مترجمين اور ماہرين كے تجربوں كا تبادلہ اور ان جيسے ديگر امور میں باہمی تعاون پر اتفاق رائے كيا گيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ معاہدے میں ذكر كیے گئے موضوعات كو عملی كرنے كی خاطر مشتركہ كمیٹی تشكيل دی جائے گی ۔
1010591