اسپين كے شہر میڈریڈ میں شيعہ كميونٹی كا اجتماع

IQNA

اسپين كے شہر میڈریڈ میں شيعہ كميونٹی كا اجتماع

14:05 - May 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2329069
آرٹ و فن گروپ: اسپين كے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شيعہ كميونٹی كے نمائندوں كا دو روزہ اجتماع منعقد ہوا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ اجتماع میڈریڈ كے اہل بيت كلچرل سنٹر میں 12 اور 13 مئی كو اسپين شيعہ كميونٹی كی تاسيس كيلئے منعقد ہوا جس میں ايرانی كلچرل سنٹر اسپين كے كونسلر امير پور پزشك، میڈریڈ شيعہ كلچرل سنٹر كے صدر عبدالغنی العمار، شيعہ مركز بيعۃ اللہ كے ڈائريكٹر ميكائيل الوارز، لاطينی امريكا كے مبلغ اور لبنانی نژاد سہيل اسد كے علاوہ ثقافتی اور تبليغی امور كے شيعہ نمائندوں نے شركت كی۔
اس اجتماع میں شيعہ كميونٹی كی اسپين میں حالات ، مشكلات، اہل بيت انٹر نیٹ سائٹ كا اجراء ، فيس بك پر تبليغ، شيعہ عقائد كی تعليم كيلئے درسی كتب كی تدوين ، لاطينی امريكا، يورپ اور اسپين میں شيعہ مراكز كے درميان ہم آہنگی اور روابط، مسلمانوں كے سوالات كے جوابات كيلئے مقالے، مبلغوں كی تربيت، عالمی اہل بيت كونسل میں فعال شركت جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا۔ قابل ذكر بات یہ ہے كہ اس موقع پر دو اسپينش خواتين نے اسلام قبول كيا اور ان كا نام فاطمہ ركھا گيا۔
1009417
نظرات بینندگان
captcha