ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، ايرانی كلچرل سينٹر كی كوششوں سے اقوام متحدہ كے دفتر كے قريب منعقد ہونے والی اس نمائش میں ايران كی خوشنويس خواتين كے فن پاروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے جبكہ ان میں سے خطاطی كے بعض نمونے جن كو نيويارك بھيجا گيا ہے ايران كے مختلف فيسٹيولز میں پوزشن حاصل كر چكے ہیں ۔
اس نمائش كا دوسرا حصہ سماجی ميدانوں میں ايرانی خواتين كی فعال شركت كے حوالے سے تصويروں پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ نمائش میں پيش كی گئیں تصاوير علمی ، تعليمی ، ثقافتی ، كھيل اور تربيت كے مختلف شعبوں میں ايرانی خواتين كی سرگرميوں پر مشتمل ہیں ۔
1008853