ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، تارتارستان كی مسلمان خواتين يونين كی صدر"نائلہ زيگانشينا" اور "مسلمہ'' سے موسوم مسلمان خواتين كے ميگزين كی ایڈیٹر "آلميرا آديا ٹوللينا" یہ دونوں خواتين تاتارستان میں مذہبی اور ثقافتی ميدانوں میں فعاليت كر رہی ہیں ۔
اسی طرح تاتارستان سے دوسری رپورٹ كے مطابق ، ايرانی قونصل جنرل اور ايرانی طلباء فیڈريشن كے تعاون سے ولادت سيدہ زہرا(ع) كے موقع پر قازان میں مقيم ايرانيوں كے لیے "ولگا" نہر كے پاس ايك روزہ كيمپ كا بندو بست كيا گيا ہے۔
1011018