سوڈانی مطبوعات میں جشن ولادت حضرت زہرا﴿ع﴾ كی بھرپور تشہیر

IQNA

سوڈانی مطبوعات میں جشن ولادت حضرت زہرا﴿ع﴾ كی بھرپور تشہیر

23:31 - May 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2329376
ثقافت و ہنر گروپ : سوڈانی مطبوعات نے ولادت حضرت زہراء كی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن كی بھرپور تشہیر کی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ جشن ١۰ مئی كو سوڈانی خواتين يونين كے دفتر میں "فاطمہ زہرا﴿ع﴾ ؛ مسلمان خواتين كے لیے بے مثال نمونہ" كے عنوان سے منعقد كيا گيا ہے اور سوڈان كے مخلتف روزناموں من جملہ ؛ لحظہ آخر ، السوڈانی ، الوفاق ، الخرطوم، الرائد ، الوطن نے اس جشن كے بارے میں بڑے پیمانے پر خبریں شائع كی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے حوالے سے منعقد ہونے والے جشن میں سوڈانی صدر كی بيوی "فاطمہ خالد" ، ايرانی سفير اور قونصل جنرل نے شركت اور سيدہ زہرا (ع) كی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی ہے ۔
1011622
نظرات بینندگان
captcha