ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ وركشاپ 17 مئی كو ٹالن كے شہر میں شروع ہوئی اور 20 مئی تك جاری رہے گی۔ اس رپورٹ كے مطابق اسٹونيا كے اسلامك كلچرل سنٹر تارس كے سرپرست محمد شين الدار اور اسٹونيا كے مفتی بالٹك خطہ كی خواتين كيلئے تعليمی وركشاپ منعقد كررہے ہیں۔
اس وركشاپ كے دوسرے موضوعات اسلام میں خاندان كی اہميت، يورپين معاشرہ میں خواتين كے لئے كام اور عمومی جگہوں پر مشكلات شامل ہیں۔ اسلامك كلچرل سنٹر اسٹونيا كی ڈائريكٹر ايمان محمود اف وركشاپ كے دوسرے جلسوں میں مسلمان خواتين كی ضروريات اور مسلمان خواتين اور خاندان كے موضوعات پر خطاب كریں گے۔
1011384