روسی يونيورسٹيوں كو ايك ہزار فارسی کتابوں كا تحفہ

IQNA

روسی يونيورسٹيوں كو ايك ہزار فارسی کتابوں كا تحفہ

23:56 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2330250
ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر نے روسی يونيورسٹيوں كو ايك ہزار فارسی كتابوں كا تحفہ ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كتابیں تاريخی ، ادبی اور مذہبی عنوانين پر مشتمل ہیں اور ايرانی كلچرل سينٹر كی جانب سے ان يونيورسٹيوں كو تحفے میں دی گئی ہیں جن میں فارسی زبان كی تعليمی كلاسوں كا اہتمام كيا جاتاہے۔
واضح رہے كہ جن يونيورسٹيوں میں فارسی كی تعليم دی جاتی ہے ان میں سے شمالی اوسٹيای ، سيبری ، مخاچ قلعہ ، انسانی علوم ، غير ملكی زبانیں اور موسكو كی گورنمنٹ يونيورسٹی كے نام قابل ذكر ہیں ۔
قابل ذكر ہے یہ كتابیں ايرانی كلچرل سينٹر اور مذكورہ يونيورسٹيوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یاداشت پر عملدرآمد كے لیے دی گئی ہیں ۔
1012556
نظرات بینندگان
captcha