ہندوستان میں حج كانفرنس كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں حج كانفرنس كا انعقاد

21:49 - May 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2331965
فكر و نظر گروپ: نيو دہلی كے شہر "وگيان بھون " میں 22 مئی كو 28 ویں قومی حج كانفرنس منعقد ہورہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد گذشتہ سال كی طرح حج كی ضروريات كا جائزہ لينا ہے۔
یہ كانفرنس مقامی وقت كے مطابق 10 بجے تلاوت كلام مجيد كے ذريعہ آغاز ہوگی اور تلاوت كلام كے بعد علماء اور دوسری معروف شخصيات، جيسے حج كمیٹی كے سربراہ شاكر حسين، ہند كے وزير خارجہ ايس ايم كرشنا ، اجيت سنگھ اور دوسری اہم شخصيات خطاب كریں گی۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں حكومت كی طرف سے حج كے بارے میں نئے منظور شدہ قوانين كا بھی اعلان كيا جائے گا۔
1013121
نظرات بینندگان
captcha