اسلامی جمہوریہ ايران كا نظام حضرت فاطمہ زہراء (س)كے وجود كی بركت سے ہے

IQNA

اسلامی جمہوریہ ايران كا نظام حضرت فاطمہ زہراء (س)كے وجود كی بركت سے ہے

21:50 - May 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2331979
آرٹ و ثقافت گروپ: حجۃ الاسلام رئيس زادہ نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كا نظام حضرت فاطمہ زہراء كی نسل سے حضرت امام خمينی اور حضرت خامنہ ای ان كی بركات كے مصداق ہیں جو ہمیں خداوند متعال نے عطا كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جنوب لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر اور حزب اللہ كی تربيتی فورسز كے تعاون سے منعقد ہونے والے كتابخوانی كے مقابلوں میں برتر افراد كو انعامات تقسيم كئے گئے۔
اس اختتامی تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے قونصلر نے حضرت فاطمہ زہراء(س) اور حضرت امام خمينی كی ولادت كی مبارك باد دی اور سورہ كوثر كی تفسير بيان كرتے ہوئے كہا مسلمان مفسرين اپنی تفاسير میں لكھتے ہیں كہ اس سورہ كی شان نزول میں یہ ہے كہ پيغمبر اكرم(ص) كے دشمن ان كو اولاد كی نعمت سے محروم شمار كرتے تھے، اور یہ سورہ ان كے جواب میں ہے۔ ليكن خدا وند نے پيغمبر(ص) سے وعدہ كيا كہ اس كی نسل حضرت فاطمہ(س) كے ذريعہ جاری ركھے گا لہذا قرآن میں كوثر سے مراد حضرت فاطمہ زہراء (س) ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی جموریہ ايران كا نظام، حضرت زہراء(س) كی نسل سے، حضرت امام خمينی اور حضرت آيت اللہ خامنہ ای ان كی بركات كے مصاديق میں سے ہے كہ جو ہم پر عطا ہوا ہے۔
حجۃ الاسلام رئيس زادہ نے اميد ظاہر كی ہے كہ استاد شہيد مطہری كی كتابوں كا دقيق مطالعہ سے مغربی ثقافتی يلغار كے اسلام پر برے اثرات كا مقابلہ كرسكتے ہیں۔
1013799
نظرات بینندگان
captcha