پاكستان ؛ مسلمانوں كے درميان اتحاد اور دہشت گردی كے سدباب كا مطالبہ

IQNA

پاكستان ؛ مسلمانوں كے درميان اتحاد اور دہشت گردی كے سدباب كا مطالبہ

14:02 - May 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2333081
علم و فكر گروپ : ۲۱ مئی كو پاكستان كے دارالحكومت "اسلام آباد" میں ملك كی ۲۵ دينی جماعتوں كی شركت كے ساتھ "اتحاد امت "كے عنوان سے منعقد ہونے والی كانفرنس كے دوران مسلمانوں كے درميان وحدت اور دہشت گردی كے سدباب پر زور ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۱ مئی كوپاكستان كے دارالحكومت "اسلام آباد" میں ملك كی ۲۵ دينی جماعتوں اور اسلامی مفكرين من جملہ قائد ملت جعفریہ "علامہ ساجد نقوی" ، جماعت اسلامی كے سابق امير "قاضی حسين احمد " ،محمد ابراهيم ؛ پير عبدالشكور نقشبندی، صاحب‌زاده محمود الحسن، محمد يحيی مجاهد، محمدخان لغاری ؛ كی شركت كے ساتھ "اتحاد امت "كے عنوان سے منعقد ہونے والی كانفرنس كے دوران مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی كے قيام اور دہشت گردی كے سدباب پر زور ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ آئمہ اہل بيت (ع) ، اصحاب رسول اكرم (ص) ، امام زمان (عج) اور زوجات رسول (ص) كی توہين كرنے والے افراد كو كافر قرار دينے كا اعلان ان اہم ترين فيصلوں میں سے تھا جن كی اہميت پر كانفرنس كے شركاء كی جانب سے زور ديا گيا ہے ۔
1015113
نظرات بینندگان
captcha