ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش ریڈيو اور ٹيلی ويژن كمیٹی يوكرائن كے تعاون سے منعقد ہوئی اس میں اسلامی مطالعات فاونڈيشن روس نے پہلی مرتبہ شركت كی اور اپنے آثار كے علاوہ روسی زبان میں ترجمہ شدہ كتابیں بھی يوكرائنی قارئين كے لیے پيش كی ہیں ،
اس فاونڈيشن نے بين الاقوامی كتاب يوكرائن میں علامہ طباطبائی، شہيد مطہری ،آيت اللہ تسخيری ، آيت اللہ مصباح يزدی ، حجة الاسلام قرائتی ،سيد حسين نصر ،آيت اللہ امينی ، حجة الاسلام احمداحمدی اور محمد لگنھاوزن كے آثار پيش كیے جن كو ديكھنے والوں نے بہت پسند كيا ۔ اس نمائش كی اختتامی تفريب ۲۰ مئی كو منعقد ہوئی جس میں اسلامی مطالعات فاونڈيشن روس اور تين دوسرے پيلشرز كی قدردانی كی گئی ۔
1016634