ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی پورٹ كے مطابق ، یہ نشست "اسلام اور ايوينجليكل مسيحيت" كے موضوع پر منعقد ہونے والی نشستوں كا حصہ ہے جو بين الاقوامی مسائل میں اسلام اور مسيحيت كے پيروكاروں كے مشتركہ نقطہ نظر اور باہمی قرابت كے لیے گزشتہ روز مقامی وقت كے مطابق ۳ سے ۸ بجے تك اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے مركزی دفتر كے كانفرنس ہال میں منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ مشرق وسطی كے ايوينجليكل كليساؤں كی مشاركت سے منعقد ہونے والی نشست "بيت المقدس كے مقابل میں مسيحيوں اور مسلمانوں كی مشتركہ ذمہ داری" میں ايران ، لبنان ، شام ، سوئٹزر لينڈ ، ڈنمارك ، برازيل ، پاكستان ، ارمينيا اور برطانیہ سے تعلق ركنھنے والے مفكرين نے شركت كی ہے ۔
1018017