ہندوستان؛ "يوم علی(ع)" كانفرنس كا انعقاد

IQNA

ہندوستان؛ "يوم علی(ع)" كانفرنس كا انعقاد

11:17 - June 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2339086
فكر و نظر گروپ: ہندوستان كے صوبہ اتراپرديش كے شہر لكھنو كے ہال "IMA" میں حضرت علی (ع) كی ولادت كی مناسبت سے ہفتہ كے دن 9 جون كو "يوم علی (ع)" كے عنوان سے كانفرنس منعقد ہورہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ علمی اور تحقيقی كانفرنس "يوم علی (ع)" ثقافتی برانچ روزنامہ "اودھ نامہ" كے زير اہتمام منعقد ہورہی ہے۔
اس كانفرنس میں صوبہ جاركند كے گورنر سيد احمد، ہندوستان كے سيكرٹری آف اسٹیٹ محمد عارف خان، لكھنو میں اہل سنت كے امام جمعہ فضل الرحمن واعظی، شيعہ عالم دين ، مفكر،چند مدارس دينیہ اور مذہبی اداروں كے سربراہ سيد صادق، سہارا ہسپتال كے كارڈيالوجسٹ منصور حسن، قرآنی مفكر محمد اقتدار حسين فاروقی، ہندوستان كے مشہور روزنامہ نگار عالم نقوی ، علماءكرام اور دينی مفكرين شركت كریں گے۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں تمام لوگوں سے شركت كی اپيل كی گئی ہے اور اس كانفرنس میں شركت كے خواہاں حضرات اور مزيد معلومات كيلئے اس 00919336666188 نمبر پر رابطہ كرسكتے ہیں۔
1021244
نظرات بینندگان
captcha