ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، اس كتاب امام خمينی (رہ) كی زندگانی ، قيام اور جدوجہد كا اجمالی جائزہ ليا گيا ہے اور اس كے اہم باب مندرجہ ذيل ہیں : ولادت سے قم تك ، تركی اور عراق میں جلاوطنی ، اہم ترين سياسی رودادیں ، پيرس كی جانب سفر ، ايران واپسی ، پہلوی حكومت كا سقوط ۔
اس كتاب كے مقدمے میں قونصل جنرل رضا جمشيدی نے تحرير كيا ہے : امام خمينی (رہ) ايك بزرگ شخصيت ہیں كہ جو اسلامی انقلاب كے معمار ہیں ، ايك ايسا انقلاب كہ جس نے ۱۹۷۹ء میں اسلامی جمہوریہ ايران كی بنياد ركھی اور پہلوی بادشاہ كو شكست سے دوچار كيا ۔
1022393