ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں پير سيد احمد مصطفين ،سيد احمد سبطين ، حيدر شاہ ، علامہ حنيف قادری اور حافظ محمد رضوان جيسے علماء اور سكالرز شريك ہوئے، مقامی وقت كے مطابق صبح دس بجے سے شام سات بجے تك یہ كانفرنس منعقدہوئی ۔
چورا شريف كے سجادہ نشين پير سيد كبيرعلی شاہ نے اپنے خطاب میں كہا كہ ہمارے آباء و اجداد نے اسلام كی سربلندی كے لیے پاكستان بنايا تاكہ ہم اس سرزمين پراسلامی تعليمات كے مطابق زندگی گزار سكیں۔
انہوں نے مزيد كہا پاكستان اسلامی ملك ہے اورعالم اسلام كے لیے قابل فخر سرزمين ہے. اس لیے اس كے دشمن بھی زيادہ ہیں ہمیں معاشرے میں اسلامی اقدار كو زندہ ركھنے كی كوششیں كرنی چاہیے ۔
۱۰۲۳۰۰۲