قازان ؛ حضرت علی(ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

قازان ؛ حضرت علی(ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

23:04 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343030
ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كی كوششوں سے تاتارستان میں حضرت علی (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ جشن اسلامك ايرانين اسٹوڈنٹ آرگنائزيشن قازان كے تعاون سے قونصلیٹ اور تاتارستان میں مقيم ايرانی خاندانوں كی شركت كے ساتھ منعقد كيا گيا ۔
جشن ولادت امام علی (ع) كے مہمان خصوصی مدعو مبلغ حجت الاسلام و المسلمين امامی نے مسلمانوں كے امام اول كے مقام و منزلت كی مناسبت سے خطاب كيا اور اس كے بعد شركا میں سے دو اشخاص نے مولائے متقيان كی شان میں اشعار اور قصائد پيش كیے ۔
قابل ذكر ہے كہ پروگرام میں شركا نے قصيدہ خوان كے ساتھ مل كر اظہار عقيدت كيا ۔
1025908
نظرات بینندگان
captcha