ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ پروگرام انجمن الغدير كے صدر "عبد المنعم قبيسی" اور مذہبی سکالر "علی بدير" كی سرپرستی اور مذہبی علما اور مفكرين کے علاوہ اس ملک میں مقيم لبنانی باشندوں كی موجودگی میں منعقد كيا گيا ہے ۔ قابل کر ہے کہ پروگرام كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد شيخ قبيسی نے امام امير المؤمنين ﴿ع﴾ كے خصوصی فضائل من جملہ " امام ﴿ع﴾ كا محل ولادت اور شہادت " ، "اپنے والدين ﴿حضرت ابوطالب﴿ع﴾ اور حضرت فاطمہ بن اسد﴿ع﴾ ﴾ سے وارثت میں ملنے والی خصوصيت اور مقام" ، "پيغمبر﴿ص﴾ سے حاصل كی گئی تربيت اور تعليمات" كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
1025712