قرآن كے ظريف نكات كی تعليم كے لیے "بشری" نامی قرآنی مقابلے كا انعقاد

IQNA

قرآن كے ظريف نكات كی تعليم كے لیے "بشری" نامی قرآنی مقابلے كا انعقاد

23:56 - September 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2402856
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے ریڈيو قرآن كے شعبہ تعليم گروپ كی كوششوں سے ریڈيو كی ويب سائیٹ ، ٹيلی فون اور ايس ايم ايس كے ذريعے "بشری " نامی قرآنی مقابلہ منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، بشری نامی پروگرام ریڈيو قرآن كے ان پروگراموں كا حصہ ہے جن كو عصر كے وقت نشر كيا جاتا ہے اور اس پروگرام كے دوران خوشگوار ماحول میں سوال و جواب كیے جاتے ہیں جبكہ اس كو شعبہ تعليم گروپ كی كوششوں سے نشر كيا جاتا ہے جس كا اصلی ہدف قرآنی اور اسلامی معارف پر مشتمل مطالب كی بالواسطہ تعليم دينا ہے ۔
اس مقابلے میں شركت كے لیے پروگرام میں پوچھے گئے سوال كا جواب 30000114 پر ايس ايم ايس كر سكتے ہیں جبكہ مقابلے كے نتائج كا اعلان ریڈيو قرآن كی ويب سائیٹ كے ذريعے كيا جائے گا ۔
1075832
نظرات بینندگان
captcha