ایران کے شہر ایلام کے تربیتی مرکز میں ہر روز قرآن مجید کے آدھے پارے کی تلاوت

IQNA

ایران کے شہر ایلام کے تربیتی مرکز میں ہر روز قرآن مجید کے آدھے پارے کی تلاوت

23:05 - September 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2406692
قرآنی سرگرمیوں کا گروپ : ایران کے شہر ایلام میں واقع تربیتی مرکز میں ہر روز قرآن کے آدھے پارے کی تلاوت کی جاتی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے ایلام کی سینٹرل جیل کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی جیل کے انچارج محسن پیری اور تربیتی مرکز کے سربراہ فتاح بیگی نے خیال ظاہر کیا : روزانہ صبح کے ٹائم جیل کے ہر پروگرام کے آغاز سے پہلے قیدیوں ، کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں قرآن مجید کے آدھے پارے کی تلاوت کی جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ شخصیات نے مزید کہا : قرآنی ماحول کو برقرار رکھنے اور جیل میں کتاب الہی کے فیوض و برکات سے بہتر انداز میں استفادہ کرنے کے لیے صبح کے وقت ہر پروگرام سے پہلے قرآن کے آدھے پارے کی تلاوت کی جاتی ہے ۔
1093190
نظرات بینندگان
captcha