ايران كے شہر بم میں حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر بم میں حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

23:01 - September 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2406708
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے شہر بم كے ادارہ اسلامی تبليغات كے ثقافتی ماہر نے شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے صوبہ كرمان كے ادارہ اسلامی تبليغات كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بم كے ادارہ اسلامی تبليغات نے اعلان كيا : اس ادارے میں حفظ قرآن كريم مقابلے منعقد كیے گئے ہیں ۔
ادارے كے ثقافتی ماہر نے واضح كيا : ان مقابلوں كے اختتام پر شہريوں كی موجودگی میں كامياب اميدواروں كی تجليل اور ان كو قيمتی انعامات سے نوازا گيا ہے ۔
انہوں نے كہا : شہريوں كی جانب سے ان مقابلوں كا بھر پور استقبال كيا گيا ہے اور ہم اميد كرتے ہیں كہ ہر سال ان مقابلوں كی مقبوليت میں اضافہ ہوگا اور آئندوں سالوں میں زيادہ سے زيادہ لوگ اس میں شركت كریں گے ۔
1087217
نظرات بینندگان
captcha