ايران كے شہر قزوين میں آزاد يونيورسٹی كے قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر قزوين میں آزاد يونيورسٹی كے قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

23:01 - September 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2406709
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : آزاد اسلامی يونيورسٹی كے قرآن و عترت تحقيقاتی سنٹر كے معاون نے قزوين میں يونيورسٹی كے قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلے كے انعقاد كے بارے میں اطلاع دی ہے ۔
آزاد اسلامی يونيورسٹی كے قرآن و عترت تحقيقاتی سنٹر كے معاون "عبد المجيد طالب تاش" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ايرانی طلباء كا قومی قرآنی فيسٹيول بھی آئندہ كچھ مہينوں میں منعقد كيا جائے گا اس لیے ہم ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان اكتوبر كے مہينے تك كر دیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مقابلوں كے وقت كا اعلان بھی اس ماہ كے آخر تك كر ديا جائے گا اور فيسٹيول كے دوران مختلف علاقوں كے ۴۰۰ افراد میں سے ۱۰۰ كامياب اميدواروں كا بھی اعلان كيا جائے گا ۔
1086172
نظرات بینندگان
captcha