قرآنی سرگرميوں كا گروپ : آيت اللہ جوادی آملی نے مسلمان طلباء كے چوتھے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اپنے پيغام كے دوران كہا : قرآن شفا ہے اسلیے كہ یہ ايك عظيم معاشرے كا قيام چاہتا ہے اور نہ صرف بيدار مشرق وسطی كو اپنے مقصد تك پہنچانے كا عزم ركھتا ہے بلكہ خواب غفلت كی شكار پوری دنيا كو بيدار اور ان كو ذكر شدہ مراحل تک پہنچانا چاہتا ہے ۔