قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير علوم ، تحقيقات اور ٹيكنالوجی نے مسلمان طلباء كے چوتھے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے نام اپنے پيغام میں كہا : اسلامی انقلاب سے متاثر تمام اسلامی ممالك كے مسلمان طلباء خصوصا ايرانی طلباء پر معاشرے كے تمام افراد بالخصوص روشن فكر طبقے كی اصلاح كی سنگين ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
تبريز سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے خصوصی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، وزير علوم ، تحقيقات اور ٹيكنالوجی "كامران دانشجو" نے اپنے پيغام میں قرآن كو انسان ساز كتاب قرار ديتے ہوئے كہا : حالیہ صدی ، قرآن اور پوری دنيا میں اسلامی بيداری كی صدی ہے اور اسلامی انقلاب ، امام خمينی (رہ) كے روشن افكار اور اعلی قرآنی تعليمات سے متاثر تمام اسلامی ممالك كے مسلمان طلباء خصوصا ايرانی طلباء پر معاشرے كے تمام افراد بالخصوص روشن فكر طبقے كی اصلاح كی سنگين ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
1095324