ايران كے شہر اردكان میں حفظ قرآن كے پانچ سالہ نئے منصوبے كا آغاز

IQNA

ايران كے شہر اردكان میں حفظ قرآن كے پانچ سالہ نئے منصوبے كا آغاز

23:23 - September 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2410068
قرآنی سرگرميوں كا گروپ: اكتوبر سے نور الزہرا(ع) قرآنی انسٹی ٹيوٹ میں خواتين اور مرد حضرات كی موجودگی میں حفظ كل قرآن كے پانچ سالہ منصوبے كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے صوبہ يزد كے ادارہ اسلامی تبليغات كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حفظ قرآن كے اس پانچ سالہ منصوبےكا اردكانی جوانوں كی جانب سے بھر پور استقبال كيا گيا ہے ۔
نورالزہرا(ع) قرآنی انسٹی ٹيوٹ كے اعلان كے مطابق ، خواتين كے لیے حفظ قرآن كی كلاسیں ہفتہ ، پير اور بدھ كو عصر كے وقت انسٹی ٹيوٹ میں منعقد كی جائیں گی جبكہ ان تينوں كلاسوں میں ۶۵ خواتين حفظ قرآن میں مشغول ہیں ۔
1096655
نظرات بینندگان
captcha