طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے غير ملكی مہمانوں كی آمد كا سلسلہ جاری

IQNA

طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے غير ملكی مہمانوں كی آمد كا سلسلہ جاری

23:23 - September 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2410070
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۱۱ ستمبر كو مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرے لیے غير ملكی اميدواروں اور ججز كا گروپ جہاز كے ذريعے تبريز ائير پورٹ پر پہنچا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ايران كا شہر تبريز ۱۱ سے ۱۵ ستمبرتك طلباء كی قرآنی سرگرميوں كے قومی ادارے كی كوششوں سے مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا ميزبان ہو گا ۔
۱۱ ستمبر كی صبح مقابلوں میں شركت كے لیے غير ملكی مہمان مختلف پروازوں كے ذريعے تبريز پہنچے ہیں جن كا گرم جوشی سے استقبال كيا گيا ہے ۔
1096219
نظرات بینندگان
captcha